کوئٹہ میں دھماکا، ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید

چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے نتیجے میں ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے ڈی آئی جی اور زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کو نشانا بنایا گیا ہے، ڈی آئی جی جیسے ہی اپنے گھر سے نکلے چمن ہاؤسنگ اسکیم کے قریب حملہ آور نے خود کو ان کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑالیا، دھماکے کے نتیجے ڈی آئی جی کی گاڑی سمیت آس پاس کھڑی دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں اور اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *