کیا یہ جاپانی رسم لمبی اور خوشگوار زندگی کی علامت ہے؟

آپ روزانہ صبح کیوں اٹھتے ہیںjapaneese ritual؟ اگر کوئی آپ سے یہ سوال پوچھ لے تو آپ فورا بستر میں واپس جانا چاہیں گے بجائے اس پر غور کرنے کے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو  آپ کےلیے ایکی واگی کی جاپانی رسم فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ ایک ایسے ملک میں پائی جاتی ہے جہاں دنیا کے بوڑھے ترین لوگ پائے جاتے ہیں  اور اب یہ رسم دوسرے ممالک تک بھی پھیل رہی ہے ۔

اگرچہ اس لفظ کا کوئی واضح انگریزی ترجمہ نہیں ہے لیکن  ایکی واگی دو لفظوں کا مجموعہ ہے۔ ایک لفظ ایکیرو ہے جس کے معنی ہیں رہنا اور 'کئی' کا معنی ہے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنا۔ اس پورے لفظ کا مطلب ہے زندہ رہنے کا مقصد ۔ اوکیناوا ایک جزیرہ ہے جو جاپان نے جنوب مغرب میں واقع ہے ۔ یہاں بہت سے ایسے لوگ رہتے ہیں جن کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے ۔ اس لیے اس جزیرے کاذکر  ایکی واگی کے امتحان میں اکثر آتا ہے۔ ڈین بٹنر کے مطابق جو کہ بلیو زون کے ماہر کے طور پر جانے جاتے ہیں ، دنیا کے ایسے علاقے جہاں لوگ لمبی زندگی جیتے ہیں وہاں ایکی واگی کی رسم اکثر دیکھنے کو ملتی ہے۔ ایک مقررہ ڈائیٹ اور دوستوں کے نیٹ ورک  کے ساتھ چلنے والی یہ رسم لوگوں کی زندگی میں اضافہ کرتی ہے  کیونکہ یہ لوگ اپنی زندگی کو ایک با مقصد بنانے کا فیصلہ کر لیتے ہیں ۔ ڈین بٹنر  جو کراٹے  سکھانے کے  بھی ماہر ہیں  کے مطابق ان کے باپ، دادا، پڑدادا سب کی عمریں 100 سال سے اوپر ہیں جن کو وہ ایک مثال کےطور پر پیش کرتے ہیں۔

صرف ایکی واگی کے بارے میں جان لینا کافی نہیں ہے۔ یہ سب لوگ ا سکے مطابق عمل بھی کرتے ہیں ۔ محققین کا خیال ہے کہ وقت کے ساتھ ایکی واگی بدل جائے گی۔ جو لوگ اپنی زندگی جینے کےلیے کام کرتے ہیں ان کےلیے یہ بات بہت سکون کا باعث ہو گی  جب وہ ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچیں گے  اور وہ نئی ایکی واگی کی تلاش میں نکل پڑیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *