سیاسی جماعتیں بنانےاورتوڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہوگا، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعدSaadRafiqa1 رفیق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں بنانےاورتوڑنےکامشغلہ ترک کرنا ہوگا جب کہ مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر لانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کا انجنیئرڈ ملاپ 24 گھنٹے میں ناکام ہوگیا، سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کامشغلہ ترک کرنا ہوگا، جبکہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ گلیوں بازاروں  میں ہوگا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے گردش کرنے والی افوہوں پر اپنے ردعمل میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ غاصب پرویزمشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنےلانے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کو جکڑنےاور بدنام کرنے کے منصوبے بھی ناکام رہیں گے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *