سنگل ڈے پر چینی کمپنی علی بابا کا نیا ریکارڈ قائم

چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے ali babaموقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 13 گھنٹوں کے دوران 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 18 کھرب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگل میل 13 گھنٹوں میں عبور کیا۔

خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔

یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔

اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔

مگر 2009 میں علی بابا نے اس تہوار کو کاروبای موقع سمجھا اور اسے غیر سرکاری تعطیل کی شکل دے کر آن لائن اشیاءسستے داموں فروخت کرنا شروع کیا۔

چین کی آن لائن مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنی ’علی بابا‘ نے سنگل ڈے کے موقع پر رعایتی سیل پر 13 گھنٹوں میں ریکارڈ کمائی کا نیا سنگل میل عبور کیا۔

علی بابا نے اس بار سنگل ڈے کے موقع پر نہ صرف ریکارڈ بزنس کیا، بلکہ اس نے کئی منفرد ریکارڈ بھی بنائے۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر صارفین کو بزنس کی تفصیلات سے باخبر رکھنے کے لیے آن لائن بلاگ پوسٹ کا اہتمام کیا، جب کہ اس نے تمام تفصیلات اپنے فیس بک پیج پر بھی شیئر کیں۔

علی بابا نے رواں برس ریکارڈ بزنس کرتے ہوئے صرف اور صرف 13 گھنٹوں میں 18 ارب ڈالر (پاکستانی 18 کھرب سے زائد) کی کمائی کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف اور صرف 2 منٹ کے اندر ایک ارب ڈالر (پاکستانی ایک کھرب سے زائد) کی کمائی کی۔

اسی طرح علی بابا نے ایک گھنٹے 6 منٹ اور 9 سیکنڈز کے دورانیے میں 10 ارب ڈالر (پاکستانی 10 کھرب سے زائد) کی کمائی کی، اور اگلے تین گھنٹوں میں اس کی کمائی میں مزید تیزی آگئی اور مجموعی طور پر 13 گھنٹوں کے اندر اس کی کمائی 18 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔

سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کے ساتھ علی بابا نے 2014 میں بنایا گیا اپنا ہی ریکارڈ ایک گھنٹے 49 منٹ اور 6 سیکنڈز کے دورانیے میں توڑتے ہوئے نیا سنگ میل بھی عبور کیا۔

علی بابا نے جہاں سنگل ڈے پر سب سے زیادہ کمائی کی، وہیں اس کمپنی نے آرڈر کی گئی اشیاء کی جلد سے جلد ترسیل کا کام بھی سر انجام دیا۔

علی بابا نے اس بار سب سے پہلی ڈیلیوری آرڈر کے محض 12 منٹ 18 سیکنڈز بعد کردی۔

خیال رہے کہ بلیک فرائیڈے کے موقع پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کا اعزازا گزشتہ چند سال سے علی بابا کے ہی پاس ہے۔

علی بابا کی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کو چینی کمپنی کے ذریعے آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا۔

واضح رہے کہ سنگل ڈے کی طرز پر امریکا، یورپ و دنیا کے دیگر خطوں میں نومبر کے مہینے میں ہی بلیک فرائیڈے منایا جاتا ہے، اس بار پاکستان میں بھی رواں ماہ 20 نومبر کو بلیک فرائیڈے منایا جائے گا.

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *