خیبرپختونخوا میں لڑکی سے بدسلوکی پر حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں، ریحام خان

 عمران خان کی سابق اہلیہreham khan ریحام خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لڑکی سے بدسلو کی کا واقعہ پیش آیا لیکن صوبے کے حکمرانوں کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ 

ڈی آئی خان میں برہنہ کی جانے والی متاثرہ لڑکی کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کو 3 گھنٹے کی مسافت سے بیانات کے لیے بار بار بلوانا زیادتی ہے، لڑکی سے بدسلوکی کا واقعہ ہوا لیکن خیبر پختونخوا کے حکمرانوں کو فکر ہی نہیں، خواتین کے مسائل حل کرنے کے لیے پولیس اسٹیشن بنائے جائیں، مالی امداد ضروری نہیں، ظلم کا مداوا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کو برہنہ کرکے گھمانے کا شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جس کے بارے میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی داور خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جرم میں خود پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور ملوث ہیں جب کہ علی امین گنڈا پور نے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *