96 سالہ بزرگ کی کار کو جمپ لگانے کی ویڈیو وائرل

 فلموں میں آپ نے ایک گاڑی 96 years manکو اچھل کر دوسری گاڑی کےاوپر سے گزرتے ہوئےتودیکھا ہی ہوگا تاہم ایسا ہی ایک واقعہ حقیقی زندگی میں بھی پیش آیا ہےجس کی ویڈیو میں ایک 96 سالہ بزرگ کویہ خطرناک اسٹنٹ کرتےدیکھا جاسکتا ہے۔

آسٹریلیا کے ایک 96 سالہ معمر شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو خطرناک انداز میں چلاتے ہوئے سڑک کے ایک طرف کھڑی کی گئی گاڑی کے اوپر سے بالکل فلمی انداز میں گزرجاتے ہیں۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے یہ سابق فوجی نہ تو کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور نہ ہی ان کا کرتب دکھانے کا ارادہ تھا بلکہ وہ ہسپتال میں داخل اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوگئی اورپارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ٹکرا کر اس کے اوپر سے اڑتی ہوئی گزرگئی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بزرگ شہری کی جان تو بچ گئی ہے تاہم وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اوران کی ٹانگیں اورریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *