جہاز کا کرایہ صرف 99 روپے

بھارت میں غیرملکی ایئرلائن ایئر ایشیا نےair asia محدود مدت تک کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے جہاز کے ٹکٹ کی قیمت 99 روپے کردی۔

ملائشین ایئرلائن ایئرایشا نے جہاز کے کرایوں میں بھی سیل کا اعلان کرتے ہوئے محدود مدت تک کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 99 روپے کردی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش صرف 19 نومبر تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم اس کا اطلاق مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کی پروازوں پر ہوگا۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ اندرون ملک اور بھارت کے مخصوص شہروں میں چلنے والی پروازوں کا کرایہ 99 روپے جب کہ بیرون ملک چلنے والی پروازوں کا کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد صرف موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے زریعے ہی بکنگ پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *