ایم کیو ایم اور پی ایس پی پی الگ رہیں یا متحد، ان کا اپنا معاملہ ہے، ڈی جی سندھ رینجرز

سندھ رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) الگ الگ سیاست کریں یا اتحاد کریں یہ ان کی مرضی ہے رینجرز کی اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں۔
نجی چینل ’دنیا نیوز‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے انضمام کے حوالے سے کہا کہ ’ہم ایسا کچھ نہیں چاہتے، وہ ضم ہوں یا الگ الگ سیاست کریں ہم یہ چاہتے ہیں کہ انتشار یا تصادم نہ ہو، جبکہ 1992 سے 2013 تک والی صورتحال دوبارہ پیدا نہیں ہونی چاہیے۔‘
واضح رہے کہ 8 نومبر کو فاروق ستار اور پی ایس پی کے صدر مصطفیٰ کمال نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں جماعتوں کا ’سیاسی اتحاد‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔اگلے ہی روز فاروق ستار نے مصطفیٰ کمال پر شدید تنقید کی اور رابطہ کمیٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا۔تاہم ایک گھنٹے بعد ہی انہوں نے اپنا یہ فیصلہ واپس لے لیا۔
ایک روز بعد مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت اور ایم کیو ایم پاکستان کے اتحاد کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *