بلوچستان کیلئے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کا اعلان

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان کو دوسرے صوبوں کے برابر لانے کے لیے 10 سالہ ’میگا ترقیاتی پروگرام‘ کا اعلان کر دیا۔
بلوچستان دورے کے دوران وزیر اعظم نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے گورنر ہاؤس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ ’نئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبے کے تحت صوبے کی تمام یونین کونسلوں کو بجلی، پانی، گیس اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس منصوبے کے لیے 50 فیصد فنڈز فراہم کرے گی، جبکہ باقی فنڈز کی ذمہ صوبائی حکومت کی ذمہ ہوگی۔وزیر اعظم نے بلوچستان کے مختلف حصوں 11 ایل این جی پلانٹس کی تعمیر کا بھی اعلان کیا، جن پر 20 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے زمینی راستے سے ایران جانے والے زائرین کے لیے سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے بھی بات کی اور حکومت کی جانب سے زائرین کو تفتان میں پاک ایران سرحد پر ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔