خوبصورت خواتین کے شوہر جلد مرجاتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے marriedکہ جو حضرات خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور وہ جلدی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

ایسے حضرات جو اپنے لیے خوبصورت جیون ساتھی کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، انہیں چاہیے کہ اب وہ اپنی اس سوچ کو بدل دیں کیوں کہ ایک تحقیق کے مطابق جن افراد کی بیویاں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں ان کی زندگی بھی کم ہوتی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اسپین کی ویلینسیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی آدمی کسی خوبصورت خاتون سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے جسم میں موجود ایک ہارمون ’کورٹیسول‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر اور شوگر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیوی کی خوبصورتی شوہروں کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرد کئی قسم کے نفسیاتی اور جسمانی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق میں تقریباً 3500 شادی شدہ افراد کی زندگیوں کا مطالعہ کیا گیا جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ایسی خواتین جو زیادہ خوبصورت تھیں، ان کے شوہر جلد ہی اس دنیا سے کوچ کرگئے تاہم ایسی خواتین جو کم خوبصورت تھیں، ان کے شوہر زیادہ عرصے تک زندہ رہے۔

دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ خاتون کی خوبصورتی زیادہ ہونے کی صورت میں شوہر کی موت بھی اسی قدر جلد واقع ہوگئی یعنی متعلقہ عورت ادھیڑ عمری سے پہلے ہی بیوہ ہوگئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *