وزیراعظم نے ایف بی آر میں بدعنوان افسران کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےkhaqan abbasi فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) میں نااہل اور بدعنوان افسران کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے ایک خط لکھا گیا ہےکہ جس میں گریڈ 18، 19اور 20کے چند افسران کے نام بھی مثال کے طور پر شامل کیے گئے ہیں۔

خط کے مطابق ان افسران کاتعلق کسٹم سروسز ان لینڈ ریونیواور ایف بی آر کیڈر سے ہے، افسران پرکرپشن، بوگس ریفنڈاور ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت کاری کا الزام ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ ان افسران کے خلاف 2013 میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائریوں کاحکم دیاگیاتھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *