ملکی صورتحال، علمائے کرام سے رابطے کا فیصلہ

khaqan abbasi

اسلام آباد:  ذرائع کے مطابق وزیرِ شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت دھرنے کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیرِ داخلہ احسن اقبال سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال نے اجلاس کے شرکاء کو دھرنے کیخلاف آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں دھرنے کے خاتمے کیلئے مختلف آپشنز زیرغور آئے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر بھی غور کیا گیا اور آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کرنے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت نے معاملے کا پُر امن حل تلاش کرنے کا مشورہ دیا جبکہ پُرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نےعلماء سے رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیام امن کیلئے فوج آئینی کردار مثبت طریقے سے ادا کرے گی۔ آرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کیلئے موجود رہے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *