کراچی میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند ،سرکاری اسکول کھولنے کا اعلان

Government School Remain Open In Karachi Pvt Educational Institutions Closed

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے ،دوسری طرف کراچی میں پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی دو تنظیموں نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کااعلان کردیا ہے ۔

فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی شہر کی صورتحال کے پیش نظر نجی تعلیمی اداروں کی 2 بڑی تنظیموں نے پیر27 نومبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی اور سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں کل تدریسی عمل معطل رہے گا ،ترجمان کے مطابق سندھ مدرسۃ اسلام یونیورسٹی میں کل انٹر ویو ز بھی نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،جناح ویمن یونیورسٹی نے بھی شہر کے حالات کے پیش نظر کل جامعات بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے پہلے شہر کی صورتحال کے پیش نظر کل ہونے والے امتحانات ملتوی کئے تھے ، اب فیصلہ واپس لے لیا ،جس کے بعد کل امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *