قطری شہزادے کی نواز شریف سے ملاقات !

1

لاہور۔ جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور قطری شہزادہ حمد بن جاسم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق قطری شہزادہ حمد بن جاسم کی قیادت میں قطر کا 13 رکنی وفد خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا جہاں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خود ان کا استقبال کیااور وفد کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔بعد ازاں جاتی امرا میں نواز شریف اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کے درمیان ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں حمزہ شہباز، مریم نواز ، پرویز رشید، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن بھی شریک تھے۔ملاقات کے بعد قطری وفد کے لیے پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی تواضع روسٹ ہرن،پالک گوشت اور بریانی سے کی گئی ۔ وفد تین سے چار روز تک پاکستان میں قیام کرے گا تاہم کچھ ارکان کل صبح واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے۔ وفد کے کچھ ارکان کو مال روڈ کے ہوٹل اور باقی کو نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ٹھہرایا جائے گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *