بھارت میں باپ اوربھائی کی پسند کی شادی کرنے والی لڑکی سے زیادتی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پسند کی شادیrape کے لیے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو باپ نے اپنے بیٹے اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں دھنیدا نامی گاؤں کی  21 سالہ لڑکی چند ماہ قبل پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگ گئی تھی، لڑکی کے باپ نے اسے سزا کے طور پر اپنے بیٹے اور دو دیگر رشتے داروں کے ساتھ مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کشال پال سنگھ کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا ہے کہ اسے اس کے باپ، بھائی اور دو رشتے داروں نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں بھی دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *