ذہنی تناؤ دور کرنے والا انقلابی آلہ تیار

 سائنسدانوں نے ارتعاش پیدا کرنے والا ایک چھوٹا depressionسا انقلابی آلہ تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ذہنی تناؤ دور کرکے جسم کے دیگر حصوں کو سکون پہنچاتا ہے۔

ماہرین ایک عرصے سے جسم کے اندر ویگن اعصاب پر زور دے رہے ہیں اور تناؤ دور کرنے میں اس کے اہم کردار پر تحقیق ہورہی ہے۔ یہ اعصابی نظام دماغ سے ہوتا ہوا بائیں کان سے گزرتا ہے اور حلق کے پیچھے سے ہوتا ہوا دل اور پھیپھڑوں سے گزرتا ہے، جہاں یہ پیٹ میں جاکر شاخ در شاخ تقسیم ہوجاتا ہے۔ لمبے جوتے کی شکل سے مماثلت رکھنے کی وجہ سے ان اعصاب کو ویگن اعصاب بھی کہا جاتا ہے۔

ویگن سسٹم انسان کے خود کار اعصابی نظام کا ایک حصہ ہے جو ہمارے بہت سے غیر شعوری کاموں کو ازخود کنٹرول کرتا ہے۔ ساتھ ہی یہ خطرے کے وقت دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بڑھا دیتا ہے اور مشکل حل ہونے پر ازخود سکون اور اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔ اسی مناسبت سے ماہرین نے ویگن اعصاب کو احساسات کی سپر ہائی وے قرار دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *