تحریک لبیک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سنی اتحاد کونسل نے بھی بڑا اعلان کر دیا !

7

لاہور ۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم پر کردار ادا کرنے پر حکومت ختم نہ ہوئی تو متفقہ فیصلہ ہے کہ 12 ربیع الاول کو لاکھوں لوگوں کا جلوس اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا۔ نجی خبر رساں ادارے ”ایکسپریس ٹریبیون“ کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ” ختم نبوتﷺ کے معاملے پر نواز شریف کی طرف سے کوئی بیان آیا، ان کی بیٹی اور بیٹوں نے کوئی بیان دیا اور نہ ہی پارٹی کے کسی دانشور نے کوئی بیان جاری کیا، ہر کوئی خاموش تھا۔“ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے اس بات پر میرا یقین ختم ہو گیا کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں کی گئی ترامیم نادانستہ تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ”جب یہ بل ایوان بالا میں پیش کیا گیا تو جے یو آئی (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے اس پر تحفظات ظاہر کئے، مگر اس وقت کے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ اس بل کو پہلی والی حالت میں بحال نہیں کیا جا سکتا۔“
انہوں نے اسے حکومت کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نہ ہٹی تو متفقہ فیصلہ ہے کہ 12 ربیع الاول پر لاکھوں لوگوں کا جلوس اسلام آباد کی طرف مارچ کرے گا۔ اور ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم پر کردار ادا کرنے پر حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا۔
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ اہل سنت کے تمام گروہوں نے ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا حرام قرار دینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے اور اگلے چند دنوں میں فتویٰ بھی منظرعام پر آ جائے گا کہ ختم نبوتﷺ کے قانون میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا حرام ہو گا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *