جنید جمشید کے بیٹے نے اپنے والد کیلئے گانا ریکارڈ کرادیا !

8

کراچی ۔ ’میرے بابا‘ نامی یہ گانا سید ذیشان نے ڈائیریکٹ کیا، جبکہ اس کی کمپوزیشن کاشان اڈمانی نے کی ہے ۔ بابر نے اس سے قبل کئی نعتیں بھی ریکارڈ کروائیں جن میں تیری چوکھٹ پے بن کر ، صبح مدینہ ، اور میرا دل بدل دے شامل ہیں۔خیال رہے کہ 52 سالہ جنید جمشید نے اپنے کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز نامی پاپ بینڈ میں مرکزی گلوکار ہونے کی حیثیت سے کیا ۔ اس بینڈ کے ذریعے انہیں اپنی زندگی میں بیشمار شہرت ملی۔گلوکاری میں بے انتہا شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا رجحان اسلامی تعلیمات کی جانب بڑھ گیا۔گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنزکے چترال سے اسلام آباد جاتے ہوئے حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے میں جنید جمشید اپنی اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے تھے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *