ششی کپور نے اپنی شادی کیسے بچائی

ہم چند صحافیوں کا ششی کپور کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران پنچگنی میں قیام تھا۔ وہاں کے پارسی ہوٹل کا کھانا سبزی خوروں کے لیے نہیں تھا۔

ششی کپور نے اپنے مینیجر گوپال پانڈے سے کہا کہ 'بمبئی پہنچو اور ان لوگوں کو عمدہ سبزیاں کھلاؤ۔'

ششی کپور کی بیگم جینیفر کینڈال بھی گوشت نہیں کھاتیں۔ اس لیے شاید ششی کپور میری مجبوری سمجھ گئے تھے۔

اچھے آؤٹ ڈور شوٹس پر ششی کپور ہم میں سے کچھ افراد کو اپنے ساتھ لے جانا پسند کرتے تھے۔ ان میں اکثر ان کے ایک دو قریبی دوست بھی ہوتے تھے۔

اس دوران ان کا رویہ سٹار جیسا نہیں ہوتا تھا۔ کھانے کے بعد وہ ٹہلنے نکل جاتے تھے۔

ششی کپورفلم فکیرا کی کامیابی کے بعد ششی کپور اور شبانہ اعظمی کی جوڑی خوب ہٹ ہوئی

'چیہرہ ہی بکتا ہے'

جب تک وہ فلموں میں کام کرتے رہے تب تک موٹاپے سے لڑتے رہے۔ موٹاپے کا مرض کپور خاندان میں عام ہے۔ اس دور میں جم جانے کا چلن نہیں تھا۔ موٹاپے کا مقابلہ وہ جینیفر کے ڈائیٹ پلان کی مدد سے کر رہے تھے۔

جب ہم وجے بھٹ کی فلم ’ہیرا اور پتھر‘ کی شوٹنگ کے لیے جونا گڑھ گئے تو وہ ہمارے علاوہ اپنے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی لیکر نزدیک کے ایک تھئیٹر میں فلم دیکھنے چلے گئے۔

تھوڑی ہی دیر میں تھیٹر میں موجود لوگوں کو پتہ چل گیا کہ ششی کپور اور شبانہ اعظمی فلم دیکھنے آئے ہیں اور بھیڑ پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔ میں بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔ ششی نے فوراً تھیئٹر کے گیٹ پر کار بلوائی اور شبانہ اور مجھے لیکر کار میں بیٹھ گئے۔ انھوں نے اپنا چیہرہ ہاتھ سے ڈھک لیا تھا۔

ششی کپور ششی کپور اور شبانہ اعظمی کی دوستی نے ششی کی شادی کو متاثر کیا۔

وہ ایسے ہی شخص تھے۔ اپنے ساتھ موجود خواتین کی حفاظت کو وہ ہمیشہ اہمیت دیتے تھے۔ ایسی صورت حال میں دوسری اہمیت وہ اپنے چہرے کو دیتے تھے۔ ان کا خیال تھا کہ ایک اداکار کا چہرہ ہی اس کا نصیب بناتا ہے۔

انھوں نے ایک بار مجھے بتایا تھا کہ 'یہ میرا قدرتی رد عمل ہوتا ہے۔ میرے ہاتھ خود بہ خود چہرہ بچانے کے لیے اٹھ جاتے ہیں۔'

اپنے کام سے مطلب

ستّر اور اسّی کی دہائی میں ششی کپور اتنے مصروف ہو گئے تھے کہ ان سے ملنا ممکن نہیں ہو پاتا تھا۔ ایک دن میں وہ چار یا پانچ شفٹوں میں کام کر رہے ہوتے تھے۔ ایک سے دوسری لوکیشن کے درمیان دوڑتے رہتے۔ ہر روز ہر فلم پر چند گھنٹے ہی کام کر پاتے تھے۔

یہی وجہ تھی کہ ان کے بڑے بھائی راج کپور نے انھیں ٹیکسی کہہ کر بلانا شروع کر دیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ ششی کو کوئی بھی کرائے پر لے سکتا ہے اور ان کا میٹر چلنا شروع ہو جاتا ہے۔

ششی کپور
فلم جنون میں ششی کپور کی بیگم جینیفر اور شبانہ اعظمی دونوں نے کام کیا تھا۔

انھوں نے اپنی فلموں کے ساتھ کئی رسک لیے۔ جو فلمیں انھوں نے بنائیں ان میں کافی رسک لیا۔ انھوں نے بہت بڑی رقم پرتھوی تھیٹر پر بھی لگائی۔ یہ ان کا اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ تھا۔

شبانہ اور جینیفر

ششی کپور کی فلم جنون میں ان کی اہلیہ جینیفر اور اداکارہ شبانہ اعظمی دونوں تھیں۔ فلم فکیرا کے ہٹ ہونے کے بعد ششی کپور اور شبانہ اعظمی کی جوڑی اتنی مشہور ہو گئی کہ اس کے بعد انھوں نے آدھا درجن فلمیں ایک ساتھ کیں۔

اس دور کے بہت سے صحافی کہتے ہیں کہ شبانہ اعظمی کے ساتھ ششی کپور کی دوستی کی وجہ سے ان کی شادی متاثر ہوئی تھی۔ یہ دراڑ اتنی گہری ہو گئی تھی کہ ششی کپور کو اس بات پر راضی ہونا پڑا کہ جب تک جینیفر زندہ رہیں گی ششی کپور کا شبانہ اعظمی سے کوئی واستہ نہیں رہے گا۔

سنہ 1984 سے لیکر اس وقت تک ششی کپور نے شبانہ سے بات نہیں کی جب تک جینیفر زندہ رہیں۔ جینیفر کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *