(ن) لیگ نے لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا !

download

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی اپیل کر مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو ن لیگ نے چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صوبائی وزیر زعیم قادری نے لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ۔
زعیم قادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں وزیر قانون کوو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ، رپورٹ میں کسی حکومتی عہدیدار کو بھی ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو جو بھی فیصلہ ہو وہ تسلیم کیا جانا چاہئیے۔ مسئلے کا حل عدالتوں کے ذریعے نہیں ہوتا ، ہمیں عوامی فیصلے کا انتظار ہے ۔ قیادتوں کو فیصلوں کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ۔
زعیم قادری نے کہا کہ ہمارے پاس سپریم کورٹ کا آپشن موجود ہے ، ہم نے ابھی سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ نہیں کیا ، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ نا مکمل ہونے کی وجہ سے شائع نہیں کی گئی ، ہم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس مختلف تھیں۔
گرفتار افراد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حتمی نہیں ہے۔ رپورٹ اگر پبلک کر بھی دی جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا ، کمیشن کے بعد جے آئی ٹی کی رپورٹس کو بھی سامنے رکھنا ہو گا ، ہمارے پاس دیگر دو جے آئی ٹی رپورٹس موجود ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹس کمیشن کی رپورٹ سے مختلف تھیں ، ہم مشاورت کریں گے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا جواب دیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *