پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان !

download (1)

کراچی ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 40000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا۔ کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 46.53 فیصد کم جبکہ 48.12 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباﺅ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پیر کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 39931 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاﺅسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 40100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
اتار چڑھاﺅ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39.45 پوائنٹس اضافے سے 40049.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 167 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ، 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 84 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 312 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *