انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں عمران خان کا بیان ریکارڈ !

31

اسلام آباد ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کے مقدمات میں پولیس کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرادیا۔ان کے خلاف 2014 میں اسلام آباد میں دھرنے کے دوران 4 مقدمات قائم کیے گئے جن میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس بھی شامل ہے۔انہیں ان مقدمات میں ضمانت مل چکی ہے لیکن عدالت نے انہیں شامل تفتیش ہوکر تفتیشی افسر کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا تھا۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت کے حکم کے بعد عمران خان اتوار کے روز تھانہ سیکریٹریٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔پولیس کے مطابق عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان پر مقدمات جھوٹ پر مبنی اور سیاسی نوعیت کے ہیں۔ عمران خان نے جو تحریری بیان دیا تھا وہی تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر دیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *