کام کرنے کی گارنٹی دینی ہوگی ، چیف جسٹس کا وزیراعلیٰ سندھ کو حکم !

4

کراچی ۔ صاف پانی کی فراہمی ونکاس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے چیئرمین بلاول بھٹو میرے بچوں کی طرح ہیں،خواہش تھی بلاول بھی یہاں ہوتے اورصورتحال دیکھتے،چیئرمین پیپلزپارٹی کوبھی معلوم ہوتاکہ لاڑکانہ کی کیاصورتحال ہے،اورلوگ کونساپانی پی رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جوویڈیو دکھائی گئی وہ درخواست گزار کی بنائی ہوئی ہے،صورتحال اتنی سنگین نہیں ،موقع ملا تو بہت سپریم کورٹ میں ویڈیو پیش کروں گا۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شاہ صاحب! اس ویڈیو کو چھوڑیں کمیشن کی رپورٹ ہی دیکھ لیں ،کمیشن کی رپورٹ کی سنگینی کا جائزہ لیں،رپورٹ سے مسائل کا حل تلاش کریں کیونکہ کمیشن کی رپورٹ مسئلے کے حل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،جونشاندہی کی گئی اس سے مدد لیں، شاہ صاحب ! سن لیں،یہ مسئلہ اب حل ہوناہے اورسپریم کورٹ اپنے کندھے آپ کودینے کیلئے تیارہے، چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ شاہ صاحب !آپ کوبھی کام مکمل کرنے کی گارنٹی دینی ہوگی،انہوں نے کہا کہ علم،لیڈرشپ اورقانون پرعمل کرنے والی قوم ہی سرخروہوتی ہے،دوسرے مرحلے میں ذمہ داروں کاتعین بھی کریں گے۔
جسٹس فیصل عرب کا کہناتھا کہ شاہ صاحب !آپ کو لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا ہے ،جب لوگ آپ کے پاس آکرتھک جاتے ہیں تب ہمارے پاس آتے ہیں،عدلیہ کوانتظامیہ کے اختیارات استعمال کرنے کاشوق نہیں،پیپلزپارٹی کی سابق حکومت میں کوئی معاملہ عدالت نہیں آیا،انتظامیہ کی ناکامی کے بعدلوگ عدالتوں کارخ کرتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *