ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی تاریخ فائنل ہو گئی !

virat-3

نئی دہلی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی طے پاگئی جس کی تقاریب 9 سے 12 دسمبر تک اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے جبکہ شادی کی متوقع تاریخ 9، 10، 11 اور 12 دسمبر رکھی گئی ہے۔ شادی کی تقاریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوں گی اور کل تک ویرات کوہلی اٹلی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔
ویرات کوہلی کو بھی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آرام دیا گیا ہے، انوشکا نے بھی شوبز مصروفیات سے چھٹیاں لے لی ہیں جبکہ کوہلی کے بچپن کے کوچ راجکمار شرما نے بھی7 دسمبر کو انڈر 23 دہلی ٹیم کے میچ کیلیے اپنی عدم دستیابی ظاہر کی ہے جس کی وجہ شادی میں شرکت بتایا گیا ہے۔
انوشکا کا عروسی لباس فیشن ڈیزائنر سباسچی مکھر جی تیار کریں گی، ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی کے اہل خانہ اور دوستوں نے اٹلی میں رہائش کے لیے جگہ کا انتخاب کر لیا ہے، شادی کی تقریب کو نجی رکھا جائے گا اور کسی کرکٹر کو مدعونہیں کیا جائے گا، جوڑے کے دوستوں کو ممبئی میں 21 دسمبر کو ریسیپشن دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئی تھیں۔ دونوں اسٹارز شوٹنگ سیٹ پر پہلی ملاقات کے بعد ایک دوسرے کے گرویدہ ہو گئے تھے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *