والد کے پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، مئیر لندن

6

لاہور ۔ لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد پاکستانی ہیں اور انہیں اس بات پر بہت فخر ہے۔ لاہور کے الحمرا ہال میں لندن کے میئر صادق خان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں ملنے والی عزت پر سب کا بے حد مشکور ہوں۔ پاکستان میں قابل ستائش ترقی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کا مستقبل بہت بہتر ہے۔ پاکستان لندن سمیت دنیا بھر کی معیشت میں بہتر جگہ پاسکتا ہے۔ صادق خان نے دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کہا کہ رواں سال لندن میں دہشت گردی کے 4 واقعات پیش آئے۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے والد کے پاکستانی ہونے پر کہا کہ میرے والد پاکستانی ہیں اور مجھےاس پر فخر ہے۔ صادق خان بدھ کی صبح 16 رکنی وفد کے ہمراہ بھارت کے شہر امرتسر سے براستہ واہگہ بارڈرپاکستان کے شہر لاہور پہنچے۔ واہگہ بارڈر پر ان کا استقبال لاہور کے میئر کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر اہم شخصیات نے کیا۔

View image on Twitter

London Mayor Sadiq Khan arrives in  on an official visit through  Border.He was received by Lahore Mayor Colonel (retd) Mubashir at the Border. He is scheduled to spend three days in Pakistan and will travel to Lahore, Islamabad, and Karachi.

صادق خان اور  ان کے وفد کو سخت سیکیورٹی میں مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل لایاگیا۔ جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر صادق خان کی لاہور آمد پر ٹوئٹ کیا ’ ہم برطانیہ کے تاریخی شہر لندن کے میئر کو پاکستان کے تاریخی شہر لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں‘۔

We welcome Mayor @SadiqKhan from the historic city of London to the historic city of Lahore ...

لندن کے میئر صادق خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی شائستہ انگریزی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’میں کہنا چاہتا ہوں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انگلش میری اردو سے بہت اعلیٰ ہے‘۔

@CMShehbaz hosts lunch in the honor of British delegation led by Mayor of  @SadiqKhan pic.twitter.com/HUBDKb8nv3

“I must say that Chief Minister @CMShehbaz’s English is far superior to my Urdu” - Mayor of London @SadiqKhancomments. He further added,”We are so proud to be in Lahore, first of the 3 cities we will be visiting in Pakistan” @SadiqKhanpic.twitter.com/VbBkMBPsfx

واضح رہے کہ صادق خان پاک بھارت کے دورے پر ہیں جس کے پہلے مرحلے میں انہوں نے بھارت کے تین شہروں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں صادق خان امرتسر سے لاہور آئے ہیں اور اس کے بعد وہ کراچی اور اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ کراچی میں میئر صادق خان مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *