نیٹوفورسزآپریشن ، القاعدہ رہنما عمرمنصورکی ہلاکت کی تصدیق !

8

کابل ۔ افغانستان میں نیٹو نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں القاعدہ رہنماء عمرمنصورکی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،آپریشن میں القاعدہ کے80 کارکن بھی مار دیے گئے،جبکہ ڈرون حملے میں داعش کے25 جنگجوہلاک کردیےگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پاک افغان سرحد پر افغان علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔
نیٹواور افغان فورسز نے گزشتہ روزغزنی، زابل، پکتیا میں زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔ جس میں القاعدہ رہنماء عمر منصور سمیت 80 ساتھی مارے گئے۔امریکا نےآپریشن میں القاعدہ رہنماء عمرمنصورکی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔عمرمنصور ماضی میں القاعدہ برصغیر کے قبائلی علاقہ جات کا سربراہ تھا۔عمر منصور کو بدرمنصور کی ہلاکت کے بعد آپریشنل سربراہ بنایا گیا تھا۔ دوسری جانب افغان صوبے ننگرہارمیں امریکا نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پرڈرون حملہ کیا۔جس میں داعش کے25 جنگجوہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیاکے مطابق ڈرون حملہ گزشتہ روزآچن کےعلاقے میں داعش کے ٹھکانے پرکیا گیا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *