امریکی فیصلے سے پاکستان اور مسلم امت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ، نواز شریف

2

لندن ۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے فیصلے سے سخت صدمہ پہنچا ہے ،اس سے پاکستان اور مسلم امت میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے پر نواز شریف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ذاتی حیثیت میں امریکی فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں ،بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ اقوام متحدہ اور سابق امریکی صدور کی اعلانیہ پالیسی کی خلاف ورزی ہے ،اس اقدام سے قانون کی بالا دستی اور عالمی اقدار کو سخت دھچکا لگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *