مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی کو حادثہ !

1

ملتان ۔ سینئیر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی کی گاڑی سے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہو گئی ۔ حادثے کے وقت گاڑی میں جاوید ہاشمی اور ان کے ڈرائیور موجود تھے۔ حادثے میں جاوید ہاشمی اور ان کا ڈرائیور دونوں ہی محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے چند دن قبل ہی نئی گاڑی خریدی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *