تحریک لبیک کا جمعہ کو یوم تحفظ قبلہ اول منانے ، داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان

4

لاہور۔ تحریک لبیک یارسول اللہ نے جمعۃ المبارک کو یوم تحفظ قبلہ اول منانے اور داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان تحریک کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری مرکزی ناظم نشرواشاعت پیر محمداعجازاشرفی ناظم اعلی علامہ وحید نور و دیگر نے کیا ہے ۔ علامہ خادم حسین رضوی نے بتایاکہ خطباء اسلام اپنے خطابات جمعتہ المبارک میں امت مسلمہ میں جذبہ جہاد اور شوق شہادت بیدار کریں گے جبکہ 13دسمبر بروز بدھ بوقت 1بجے دن تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام داتا دربار تا پنجاب اسمبلی تحفظ قبلہ اول( بیت المقدس) مارچ کیا جائے گا جس میں لاہور اور مضافات کےاضلاع کی تنظیمیں اور دیگر عاشقان رسول بھی قافلہ در قافلہ شرکت کریں گے۔قائدین نے تمام زونل امراء کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ 13دسمبر بروز بدھ کو تمام بڑے بڑے شہروں میں تحفظ قبلہ اول (بیت المقدس)مارچ کا انعقاد کروائیں۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری اور نائب ناظم اعلی صاحبزادہ حافظ سعد رضوی نے راولپنڈی اور مضافات میں چھ شہدائے ختم نبوت کی فاتحہ خوانی کی اور ہر شہید کے لئیے پانچ لاکھ روپے نقد اور دس ہزار ماہانہ وظیفہ خدمت کا اعلان کیا ہےاور اسکے علاوہ زخمیوں کی بھی بھرپور مالی امداد کی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *