فبیہا شیرازی نے سب پاکستانی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا !

6

کراچی ۔ معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فہد مصطفی کے پروگرام سے شہرت پانے والی فبیہا شیرازی نے ایک میدان میں پاکستانی اداکاراﺅں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کر لیا ۔ تفصیل کے مطابق فبیہا شیرازی کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے اور سب لوگ ہی اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ آخر یہ ”حسن کی دیوی“ کون ہے۔فبیہا شیرازی نامی یہ لڑکی فیشن ماڈل ہے اور مختلف برانڈز کیلئے فوٹو شوٹس کرواتی ہے لیکن انہیں اصل شہرت فہد مصطفی کے شو میں آنے کے بعد ملی اور سوشل میڈیا پر جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان کے کئی افراد فبیہا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اور ان کے بارے میں جاننے کے لیے انٹرنیٹ پر سرچ کرتے رہتے ہیں ۔

فہد مصطفی کے پروگرام میں پیلی رنگ کی شرت پہنے سٹیج پر گھومتی فبیہا جب مسکراتی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے تھے اور صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی عوام بھی ان کی خوبصورتی کی قائل ہو گئی جس کا اظہار سوشل میڈیا ویب سائٹس پر کیا جاتا رہتا ہے۔


ویب سائٹ ”’مینگو باز“ کے مطابق ا ب فبیہا شیرازی نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونے والی پاکستانی کا اعزاز پا کر تمام اداکاراﺅں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔اس فہرست میں دوسرے نمبر پر نوحہ خواں ندیم سرور،تیسرے پر فخر زمان ،چوتھے نمبر پر رشی کپور ،پانچویں نمبر شر مناک ویڈ یو لیک ہونے کے بعد پاکستانی اداکارہ ردھا اصفحانی کو سرچ کیا گیا ،چھٹے نمبر پر برطانوی باکسر عامر خان کی بیوی فریال مخدوم ،ساتویں نمبر پر جاوید آفریدی ،آٹھویں نمبر پر اداکار احد رضا میر ،نویں نمبر پر ہانیہ عامر اور دسویں نمبر پر مومنہ مستحسن ہیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *