پاک بحریہ کا جنگی جہاز منیلا کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا !

7

منیلا ۔ پاک بحریہ کا جنگی جہاز منیلا کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیا ہے جبکہ فلپائن کے صدرروڈریگو دوتیرتی نے پاکستانی جنگی جہاز کا دورہ کیااور پاک بحریہ کے پروفیشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن اور پاکستان کی حکومت اور افواج دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ اسی سلسلے میں فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتی نے تین روزہ خیر سگالی دورے پر موجود پاک بحریہ کے جہاز پی این سیف کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران ڈیفنس سیکرٹری لورینزنا اور ایک خصوصی معاون بھی صدر کے ہمراہ تھا۔ پی ایس ایس سیف جو کہ اپنے فلپائن کے تین روزہ خیر سگالی دور ہ پر منیلا کے ساحل پر لنگر انداز ہے ، اس جنگی جہاز کے کپتان کیپٹن شہزاد اقبال ہیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلپائنی نیوی کے ڈائریکٹر پبلک افئیرز لیوڈ لنسیوا کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے حکام کے ساتھ ان کی میٹنگ کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی جہاز کے اس خیر سگالی دورے سے دونوں ممالک کی نیوی کے درمیان دوستی ، تعاون اور باہمی اتفاق رائے پیدا ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ پائے گا۔ واضح رہے کہ پی این ایس سیف پاک بحریہ کے ذوالفقار سیریز چار جنگی جہازوں میں سے ایک ہے اورپاکستان کا یہ جنگی جہاز اس سے قبل چین اور تھائی لینڈ کے دورے پر گیا تھا جبکہ اس کی اگلی منزل ملائیشیا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *