سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی !

8

اسلام آباد ۔ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کے اجلاس کے دوران سینیٹر شیری رحمان اور سینیٹر مشاہداللہ خان میں تلخ کلامی ہوئی ہے۔ چیئرمین مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے کارکردگی کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران مشاہداللہ خان نے پی آئی اے کی پروازوں میں سے ہیروئن نکلنے کے معاملے پر بات کرنا چاہی تو شیری رحمان نے انہیں ٹوک دیا اور کہا کہ پریمیئر سروس کا ایجنڈا انتہائی اہم ہے اس لیے ایجنڈے پر رہیں۔ مشاہد اللہ خان نے آگے سے استفہامیہ لہجے میں کہا کہ آپ مجھے کیوں روک رہی ہیں؟، شیری رحمان نے کہا کہ آپ بدتمیزی کر رہے ہیں۔ جس پر مشاہداللہ خان نے کہا کہ یہ کون سا طریقہ ہے مجھے چیئرمین نے اجازت دی ہے، آپ کون ہوتی ہیں مجھے روکنے والی؟۔ اس سے پہلے کہ معاملہ مزید بگڑتا ارکان نے مداخلت کرکے دونوں کو خاموش کرادیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *