اداکارہ سجل علی کا شادی پر رقص !

4

کراچی ۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی عموماً عوامی مقامات یا تقاری میں نظر نہیں آتیں مگر جب آتی ہیں تو سوشل میڈیا پر دھوم مچا دیتی ہیں۔ اس مرتبہ وہ نظر آئیں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ زارا نور عباس کی شادی پر جہاں عاصم اظہر اور عدنان صدیقی سمیت اور بھی کئی ستارے موجود تھے۔

کراچی میں ہونے والی اس تقریب میں سجل علی سفید ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں اور پھر عاصم اظہر اور یاسر کیساتھ ڈانس فلور پر ”کالا چشمہ“ گانے پر ایسا کمال کیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور جب ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوئی تو دھوم مچ گئی۔

سجل علی ڈانس کیساتھ ساتھ کیمرے کے سامنے شرماتی بھی رہیں اور جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہیں تو وہ اتنا شرمائیں کہ ڈانس فلور سے ہی چلی گئیں۔

اس کے بعد ان کی ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آئیں جس میں اونچی آواز میں ”بڑھک“ لگاتے بھنگڑا ڈالتے دیکھی گئیں۔

اگلی ویڈیو میں وہ یاسر کو ڈانس کرنے کا کہتی نظر آئیں تو کیمرے کے سامنے نہ تھیں لیکن ساتھ ہی کیمرے کے سامنے آئیں اور پھر ڈانس شروع کر دیا۔

سجل علی کے ڈانس اور مستی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جس کا اندازہ صارفین کے کمنٹس دیکھ کر بخوبی لگایا جا سکتا ہے اور سچ تو ہے کہ ڈانس کیساتھ ان کا شرمانا تو گویا قیامت ہی ڈھا گیا۔

ایک صارف نے ایک ہی لفظ میں اپنے دل کی بات کہہ دی اور لکھا ”اعلیٰ“

ایک اور صارف نے لکھا ”ماشاءاللہ۔۔۔! اب بہت اچھی لگ رہی ہے اور بھجی ڈانس بہت اچھا کرتی ہے اب“

ایک صارف نے الفاظ میں اپنا دل ہی کھول کر رکھ دیا اور لکھا ”بہت خوبصورت یار۔۔۔“

ایک اور صارف نے لکھا ”کیوٹ“

ایک صارف نے تو انہیں حواس باختہ کر دینے والی کا خطاب ہی دیدیا

ایک اور صارف نے خوبصورتی کی تعریف کی

ایک صارف خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے ماشاءاللہ کہنا نہ بھولا

ایک صارف تو ان کے سحر میں ایسا کھویا کہ فرمائش کر ڈالی اور لکھا ” میں کل کی تقریب سے سجل علی کی ہائی ریزولوشن تصویر دیکھنا چاہوں گا“

ایک صارف سجل علی کے شرمانے پر ہی فدا ہو گیا اور لکھا ”آپ شرماتی بہت ہو سجل“

ایک صارف ان کی ہنسی پر مر مٹا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *