کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحقیقات کا حکم

9

اسلام آباد۔ چیرمین نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3 ارب روپے کے ٹھیکوں میں خرد برد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3 ارب کے ٹھیکوں میں خرد برد کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیرمین نیب نے نیب خیبر پختونخوا کو کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں اور قوم کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانہ میں واپس لائی جائے۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر ایک ارب روپے ٹھیکے من پسند لوگوں کو جب کہ 2 ارب روپے جعلی ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے خردبرد کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت جاری ہے جب کہ ان پر عدالت کی جانب سے فرد جرم بھی عائد کی جاچکی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *