امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا

2

واشنگٹن۔ امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور فوجی سازو سامان بھی روک دیا۔ ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان گروپس کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا ہوگی۔ ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے فوجی امداد روکی تھی تاہم اب سیکیورٹی معاونت بھی معطل کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ ہیدر نوؤرٹ کا کہنا تھا کہ خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے نقصان نہیں اٹھایا تاہم پاکستان کو مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *