سنی دیول اور ڈمپل کپاڈیہ کی متنازعہ وڈیو کی دھوم !

images

ممبئی ۔ اداکار سنی دیول اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ میں قربت کی خبریں تو پرانی ہیں لیکن گزشتہ دنوں دونوں کی سامنے آنے والی ویڈیو نے ان کے دوبارہ قریب آنے کی کہانی بیان کی تھی ، اب ایک بار پھر ایسا کام ہوگیا ہے کہ مداح یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ دونوں کے بیچ کچھ نہ کچھ تو چل رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے حال ہی میں ایک فلم سائن کی ہے جس میں وہ بطور ایکشن ہیرو کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس فلم کی سب سے دلچسپ بات کرن کپاڈیہ ہیں جو بطور لیڈ ایکٹر کام کریں گے ۔ کرن کپاڈیہ کی یہ ڈیبیو فلم ہوگی جسے بہزاد خمباٹا ڈائریکٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ کرن کپاڈیہ ، ڈمپل کپاڈیہ کی چھوٹی بہن آنجہانی سمپل کپاڈیہ کے بیٹے ہیں ۔ڈمپل کپاڈیہ کے بھانجے کی فلم میں سنی دیول کے کردار کے باعث دونوں کے رشتے کے بارے میں ایک بار پھر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ راجیش کھنہ سے علیحدگی کے بعد 90 کی دہائی میں جب ڈمپل کپاڈیہ نے بالی ووڈ میں فلم ساگر سے کم بیک کیا تھا تو اس وقت بھی سنی دیول کے ساتھ ان کے افیئر کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں ڈمپل کپاڈیہ اور سنی دیول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی تھی جس میں انہیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لندن مین ایک عوامی مقام پر بیٹھا ہوا دیکھا گیا ۔ یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک بار پھر دونوں کی قربتوں کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں :۔

ویڈیو دیکھیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *