تعلیم،صحت پر کام نہ ہواتوتمام پراجیکٹ بند کردیں گے،چیف جسٹس

3

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے پنجاب حکومت کو کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کردیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے اسپتالوں کی حالتِ زار پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کیس کی سماعت کت دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ٹی وی چینلز پر اپنی تشہیر مہم پر کروڑ وں روپے لگا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی زیادہ ضروری ہے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے ایم ایس سے حلفیہ بیان اور سرکاری اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *