لیلیٰ کا اداکارہ میرا پر گاڑی چھیننے کا الزام !

33

لاہور ۔ اداکارہ لیلیٰ نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے ان کی زیرو میٹر گاڑی چھین لی ہے ، انہوں نے حمزہ شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں انصاف دلائیں اور ان کی گاڑی واپس کروانے میں کردار ادا کریں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ لیلیٰ نے ایک نجی تقریب میں ہنگامہ آرائی کردی ، ان کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے جبکہ انہوں نے صحافیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں ملک کی سپر سٹار ہوں مگر میڈیا مجھے کوئی بھی لفٹ نہیں کرا رہا ۔میڈیا مجھے بھرپور کوریج دے اور غیر جانبداری کا ثبوت دے، تقریب کے دوران انہوں نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ میرا نے میری زیرومیٹر گاڑی چھین لی ہے اور حمزہ شہباز شریف مجھے انصاف دلائیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *