مریم نواز این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی

1

اسلام آباد۔ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز سرگودھا کے حلقہ این اے 68 سے الیکشن لڑیں گی۔ تحریک عدل کے سلسلہ میں پہلے عوامی اجتماع میں مریم نواز کی شرکت اور خطاب اس سلسلہ کی کڑی ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں اس حلقہ سے نواز شریف نے حصہ لیا اور 50 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے آئندہ انتخابات میں مریم نواز، نواز شریف کی نااہلیت اور سزا کی صورت میں اپنے والد کے آبائی حلقہ این اے 120 کے ساتھ ساتھ این اے 68 سرگودھا سے بھی حصہ لیں گی۔ مسلم لیگ (ن) یہ حلقہ محفوظ ترین تصور کرتی ہے۔ مریم نواز نے پہلے جلسہ میں پارٹی کے نئے بیانیہ کو جارحانہ انداز میں دہرایا ہے۔ این اے 68 سے کامیابی کے بعد نواز شریف نے استعفیٰ دیدیا تھا اور ضمنی الیکشن میں موجودہ ایم این اے سردار شفقت بلوچ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مریم نواز نے گزشتہ روز انتخابی مہم کا آغاز جلسہ سے خطاب کر کے کر دیا ہے۔ اس حلقہ میں پارٹی کیساتھ بلوچ برادری کا بڑا ووٹ بینک موجود ہے جس کی اکثریت سردار شفقت بلوچ کیساتھ ہے اور ان کے کہنے پر ووٹ ڈالتی ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *