وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سیکرٹری ایوب قریشی زیر حراست

3

کوئٹہ ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکرٹری ایوب قریشی کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت لینے کے الزام پر حراست میں لیا ۔ ایوب قریشی کی جانب سے وصول کی جا نے والی رشوت اور ان کے غیر ملکی اثاثوں سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوب قریشی کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے۔
ایوب قریشی سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ماہانہ 68 کروڑ روپے دینے سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔ سیکرٹری ایوب قریشی چار وزارتوں سے ماہانہ کروڑوں روپے وصول کرتا تھا۔ ایوب قریشی نے ایس ایس پی لسبیلہ سے بھی دو کروڑ روپے وصول کیے ، وصول کی جانے والی یہ رقم مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کو دی جاتی تھی۔ تحقیقاتی ادارے ایوب قریشی کی غیر قانونی سرگرمیوں اور اثاثوں کی تفتیش کر رہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *