خیبر پختونخوا: آئمہ مساجد کیلئے 10 ہزار وظیفہ، 4835 ملازمین مستقل

4

پشاور۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10 ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری دیدی۔ وظائف کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔ مذکورہ منصوبے پر سالانہ 3 ارب 25 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ وظائف کی تقسیم کیلئے اضلاع کی سطح پر سرکاری کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے زیر صدارت ہوا۔ دینی مدارس کے 5 بورڈز میں سے کسی بھی ایک بورڈ کے سند یافتہ ہونے پر آئمہ کرام وظیفے کے اہل ہونگے جبکہ خیبر پختونخوا کے 27 ہزار 96 جامع مساجد کے آئمہ کرام اس سے مستفید ہو سکیں گے۔ امام مسجد کی تبدیلی کی صورت میں مسجد کمیٹی اپنی سفارشات ضلع کمیٹی کو بھیجے گی۔ اجلاس میں ممنوعہ بور کے لائسنسوں سے متعلق پالیسی اور رولز کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ نے 57 پراجیکٹس کے 4835 ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی کو بھجوایا جائیگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *