وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کردی

5

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کردی ہے، توسیع کی سمری وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی تھی ۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ملک کا امن ہے۔ رینجرز قیام امن میں اچھا کام کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصاً کراچی ٹارگیٹڈ آپریشن و دیگر امن و امان قائم کرنے میں پولیس کے ساتھ رینجرز نے کلیدی کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات 10 جنوری کو ختم ہورہے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *