سپریم کورٹ نے شریف فیملی شوگر ملز کی منتقلی روک دی

cover

سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی جنوبی پنجاب سے شوگر ملز کی منتقلی روک دی تاہم لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف دائر اپیلیں سماعت کے لئے منظورکرلی۔ سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی شوگرملز کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ جہانگیرترین کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کوکسانوں سے گنا خریدنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی شوگر ملز کھولنے کے لئے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ۔ اعتزاز احسن نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ علاقے کی پانچ شوگرملز کسانوں کا گنا خرید لیں گی،جے ڈی ڈبلیو، آر وائی کے، حمزہ، اشرف، انڈس شوگر ملز گنا خریدیں گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جہانگیرترین یقینی بنائیں کہ کسانوں کا نقصان نہ ہو، کسانوں کو پورا معاوضہ ملے،جو یقین دہانی کرائی جائے اس پر من و عن عمل کیا جائےاورکسانوں کا مفاد مقدس ہے، درخواست گزار نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ جن شوگر ملز کو گنا خریدنے کی اجازت دی ان کی صلاحیت بہت کم ہے۔ اعتزاز احسن نے سوال اٹھایا کہ کسانوں کو اخبارات میں اشتہارات دینے کےلئے رقم کس نے دی؟ چیف جسٹس نے کہا کسانوں کی لاہور میں جہاں میٹنگ ہوئی اس کی تصویر میرے پاس آ چکی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسانوں کو وکیل کرنے کےلئے کس نے اسپانسر کیا معلوم ہے، بابا رحمتے کے ساتھ سچ بولیں گے تو سب ٹھیک رہے گا، کمزور چیف جسٹس ہوگا جس کے آنکھ اور کان عدالت کے اندر اور باہر کھلے نہیں ہوں گے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا گنا خریدنے کے عمل کی خود مانیٹرنگ کروں گا، گنا خریداری میں کسی قسم کی شکایت پر چیمبر میں سماعت کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *