ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

abdul quddoos bazinjo

مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو 41 ووٹ حاصل کر کے بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی نے عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 54  ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41  ووٹ حاصل کیے جبکہ آغا سید لیاقت علی نے13 ووٹ حاصل کیے۔وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتون خوا میپ کے امیدوار آغا لیاقت کے درمیان مقابلہ تھا، جبکہ پشتونخواہ میپ کے ہی عبدالرحیم زیارتوال آغا سید لیاقت علی کےحق میں دستبردار ہوگئے تھے۔بلوچستان کے نئےوزیراعلی کےانتخاب کےلئےاسمبلی اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب شوآف ہینڈ کے ذریعے کیا گیا۔انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ وہ آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ق لیگ کے عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب” پر ایک تبصرہ

  • Ghazala Zaheer
    جنوری 13, 2018 at 9:42 PM
    Permalink

    ایجنسیوں کی اعلی کارکردگی۔ کیا انہوں نے ایسے کاموں کے کرنے کا حلف اُٹھایا تھا

    Reply

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *