انقلاب باتوں سے نہیں آتا، کام سے آتا ہے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

2

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انقلاب باتوں سے نہیں آتا، کام سے آتا ہے۔ کام نہ کیا تو اگلے انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ روزگار کی فراہمی کا کام آئی ٹی انقلاب سے ہوگااور شدت پسندی بھی ختم ہوگی ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاورمیں ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ مستقبل میں اکثریتی کاروبار انٹرنیٹ پر ہوگا، روزگار کی فراہمی کا کام آئی ٹی انقلاب سے ہوگا، براڈ بینڈ کی فراہمی پر ہزاروں ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ براڈ بینڈ کی وجہ سے آج آپ کو مہمند ایجنسی کے بارے میں معلومات با آسانی مل جاتی ہے، ہمیں ہر پاکستانی کو براڈ بینڈ کی سہولت دینی ہے، براڈ بینڈ کو پورے پاکستان تک پھیلانا حکومت کا کام ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *