کراچی میں پانی کی قلت پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی شدید سرزنش

1

کراچی ۔ کراچی میں پانی کی قلت پر ایم ڈی واٹر بورڈ کی شدید سرزنش کی گئی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے سنگین صورتحال کا نوٹس لیے ہوئے کراچی کے میئر وسیم اختر کو فوری طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالت کو رپورٹس میں مت الجھائیں اور سیدھی طرح یہ بتائیں کہ اس مسئلے کے حل کے حوالے سے عملدرآمد کب تک ہوگا۔ چیف جسٹس نے جسٹس امیر ہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے صورتحال کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ناقص دودھ کمپنیوں کو دودھ کے ڈبوں پر ٹی وائٹنر اور دودھ کے الفاظ واضح طور پر تحریر کرنے کیلئے چار ہفتوں کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ چار ہفتوں کے اندر اندر ڈبوں پر واضح الفاظ میں یہ تحریر کی جائے تاکہ عوام کو اس حوالے سے اصل صورتحال کا علم ہوسکے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *