''زینب کو انصاف دو '' کے بینرز آویزاں

2

قصور ۔ سانحہ قصور کو چھ دن ہوگئے، قاتل ابھی تک نہ پکڑا جاسکا، اندوہناک قتل کے بعد فضا سوگوار ہے۔ شہر میں جگہ جگہ   زینب کو انصاف دو   کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے، معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی بھی شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ زینب کو انصاف دو، قصور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز لگ لگے۔


در و دیوار اور گلی محلوں میں آویزاں بینر یہ کہہ رہے ہیں کہ چھ روز گزر گئے، ننھی پری کو انصاف نہ ملا، وہ درندہ کہاں ہے جس نے معصوم زینب کو حیوانیت کا نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کیا۔ ننھی پری کے اندوہناک قتل پر آج بھی فضا سوگوار ہے، گلیوں میں بچے سہمے ہوئے ہیں، شہر میں معمولات زندگی تو بحال ہیں لیکن ہر کوئی معصوم زینب کیلئے انصاف مانگ رہا ہے۔


ادھر پولیس قاتل کو پکڑنے کیلئے نت نئے جدید طریقے اپنا رہی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد تحقیقات کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ واقعے کے بعد ڈی پی او قصور کے آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا جہاں 89 کالز موصول ہوئیں۔ دوسری طرف معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی بھی شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے، 24 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *