وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

images

لاہور۔ جاتی امراء میں ن لیگ کے بڑوں کی بیٹھک، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور متحدہ اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا پہنچے، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی امور اور بلوچستان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سنیٹ انتخابات، پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن احتجاج ناکام بنانے کی حکمت عملی اور دیگر امور بھی زیرغور آئے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر تحفظات ہیں لیکن عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، جمہوریت اور ملک مخالف قوتیں نہیں چاہتی کہ پاکستان میں استحکام رہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *