خوبرو خاتون سمگلر تین بڑے محکموں کے درمیان تنازعہ کا باعث بن گئی

5

لاہور۔ بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس کے دو کاؤنٹر پار کر کے ائرپورٹ لاؤنج سے حراست میں لی گئی ماڈل گرل کا ہر کوئی دیوانہ ہے اور تفتیش کاروں نے دوران حراست سفید رنگ سے متاثر ہو کر ٹیریزا نامی اسمگلر کو وی آئی پی پروٹوکول دیا ہے اور اس کے ساتھ سلفیاں لی گئی ہیں۔ کسٹمز حکام کے مطابق خاتون سمگلر اے ایس ایف اوراے این ایف کے کاؤنٹر سے کلیئر ہونے کے بعد کسٹمز کاؤنٹر پر پہنچی، شک پڑنے پر بیگ کی تلاشی لی گئی جس پر بیگ کے خفیہ خانوں سے 9 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہو ئی۔ ٹریسا کے مطابق وہ نہیں جانتی تھی کہ بیگ میں ہیروئن ہے ۔بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد ہونے پر ڈی سی کسٹم عطرت حسین ایئر پورٹ پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دیں ۔ سوشل میڈیا صارفین اس خوبرو ماڈل کے مداح ہو گئے ہیں اور مختلف تبصرے کر رہے ہیں، اس سے قبل یہ خبریں بھی ملیں کے ملزمہ سے تفتیش کیلئے 3 ادارے آپس میں لڑ پڑے ہیں۔


ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ ٹریسا اس سے قبل کئی بار پاکستان آئی، لاہور اور گوجرانوالہ میں رہائش پذیر رہی ۔ملزمہ کا برطانیہ میں طارق نامی شخص سے رابطہ تھا، ہیروئن سے بھرا بیگ گوجرانوالہ کے کچھ لوگوں نے اسے دیا ،گزشتہ روز وہ لاہور سے ابوظہبی جارہی تھی ،کسٹمز حکام نے خاتون سمگلر کے موبائل فون سے تصاویر اور ٹیلی فون کالزکا تمام ڈیٹا حاصل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ہیروئن سمگلنگ میں ملوث لاہور اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے مزید ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *