بگ باس سیزن 11 پر اربوں روپے کے جوے کا انکشاف

7

لاہور۔ بھارت میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا بھی سٹہ بازوں کے لیے کمائی کا ذریعہ ہے۔ بگ باس سیزن 11 میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھی گئی جب فاتح کے اعلان سے قبل دونوں امیدواروں کی جیت کے اعلان کے لئے ان کے مداحوں کو موقع دیا گیا تاکہ وہ انہیں زیادہ سے زیادہ ووٹ کرسکیں۔ شلپا شندے کے حق میں زیادہ ووٹ آنے اور پورے سیزن کے دوران چیلنجز پورے کرنے پر سلمان خان نے شلپا شندے کی کامیابی کا اعلان کیا۔ بگ باس سیزن الیون کے آخری روز اکشے کمار سمیت بگ باس کے سابق فاتح بھی شریک تھے جنہوں نے پرفارم کر کے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے مشہور رایئلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 11 کے فائنل پر بھارت سمیت دنیا بھر میں اربوں روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔ سیزن 11 کا فائنل اداکارہ شلپا شندے کا نام رہا ہے مگر فائنل پر اربوں روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل پر صرف دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 10 ارب روپے سے زائد کا جوا کھیلا گیا۔ شلپا شندے پر 3 ارب روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔ شلپا شندے کا سٹہ بازار میں بھاؤ 1 روپیہ 25 پیسے، حنا خان پر ایک روپیہ 50 پیسے ، وکاس پر 2 روپے اور پنیش شرما پر 3 روپے تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *